Fahad Syed (@smustafa2005) profile picture

Pharmacy

Joined June 2014
Photo by Fahad Syed (@smustafa2005)Photo by Fahad Syed (@smustafa2005)Photo by Fahad Syed (@smustafa2005)Photo by Fahad Syed (@smustafa2005)Photo by Fahad Syed (@smustafa2005)Photo by Fahad Syed (@smustafa2005)Photo by Fahad Syed (@smustafa2005)Photo by Fahad Syed (@smustafa2005)Photo by Fahad Syed (@smustafa2005)Photo by Fahad Syed (@smustafa2005)
Fahad Syed retweeted
ایک شہر ۔ دو منظر، ایک حکومت۔ دو پالیسی ، فرق پرچم کا یا زبان کا ؟ بائیں سے پہلی وڈیو کراچی میں اتوار کو پاکستان مخالف ایک علیحدگی پسند تنظیم کی ریلی کی ہے جس کی حکومت سندھ اور اس کی پوری مشینری نے بھرپور معاونت کی، پولیس کی موبائلیں ریلی کے شرکاء کو سہولت فراہم کررہی ہیں، دوسری وڈیو کراچی پریس کلب کی ہے جہاں پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی پرچم ہاتھوں میں لےکر انصاف کے لئے پہنچنے والے ایک پرامن مہاجر نوجوان کو پولیس گرفتار کررہی ہے اور پولیس موبائلیں محب وطن نوجوانوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح گرفتار کرکے لے جانے کے لئے استعمال ہورہی ہیں۔ صرف ایک یہی ثبوت کافی ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت کس کی پشت پناہی کررہی ہے اور کن لوگوں کو کچلنے کے درپے ہے، اس کی نظر میں کون دوست ہے اور کون دشمن ہے
7
92
126
2,449
Fahad Syed retweeted
کراچی میں پولیس کے ہاتھوں اغوا برائے تاوان کا ایک اور تازہ واقعہ : ایک شہری شان نے اپنا مکان کیا بیچا اس کی شامت آگئی۔ 11 نومبر کو پولیس کے محکمہ AVLC یعنی اینٹی وھیکل لفٹنگ سیل کے افسران و اہلکاروں نے اس شہری کو پولیس موبائل میں اغوا کیا، اپنے نجی ٹارچر سیل میں الٹا لٹکا کر تشدد کیا، 20 کروڑ کا تاوان مانگا، شہری نے ایک کروڑ دیکر جان چھڑائی، مگر باوردی ڈاکوؤں نے اس کی گاڑی اور قیمتی موبائل فون بھی چھین لیا۔ شہری نے رپورٹ درج کرائی تو اعلیٰ پولیس افسران ڈی ایس پی رسول بخش کٹھیان، ڈی آئی او امجد کلیہار، ایس ایس پی AVLC کا ریڈر محسن بھٹو اور اس کے ساتھی ملوث نکلے ۔ کتنے ثبوت پیش کئے جائیں کہ پیپلزپارٹی کی حکومت سندھ نے کراچی پولیس میں ڈاکو بھرتی کئے ہوئے ہیں، کیا ان ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے سزا دی گئی؟ کیا ان ڈاکوؤں میں سے کسی کو بھی آج تک پولیس سے برطرف کیا گیا ؟ نہیں ، کیونکہ جن کے پاس برطرفی کا اختیار ہے وہی تو ان ڈاکوؤں کے سرپرست ہیں اور ان سے بڑے ڈاکو ہیں
10
182
14
282
5,743
2/2 میں سمجھتاہوں کہ وہی قومیں جہالت اورتاریک دورمیں رہ کربھکاری بنتی ہیں جوعلم سے خالی ہوتی ہیں اورجوقومیں علم کی دولت سے مالامال ہوتی ہیں وہ دنیا کی ہرنعمت سے مالامال ہوتی ہیں اور وہ ملک بھی ہرنعمت سے مالامال ہوتا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ جب کسی قوم کو علم وترقی کے میدان میں پیچھے رکھنا تو اسے مذہبی انتہاپسندی اورمذہبی جنونیت کی راہ پر لگادو۔ انگریزوں نے جب برصغیر پر قبضہ کیاتو انہوں نےوہاں کے مسلمانوں کومذہبی تعلیمات کی راہ پر لگادیا، اس مقصد کے لئے ہندوستان میں بڑے بڑے مدرسے قائم کئے گئے، مسلمانوں کو مذہبی تعلیمات کے حصول پرلگادیاگیا اور انہیں جدیدعلوم سے دوررکھاگیا، وہاں کے علما نےمسلمانوں پر انگریزی پڑھنا اور سیکھناحرام قرار دیدیا، اس کانتیجہ یہ نکلا کہ مسلمان سائنس اور دیگرجدید علوم سے دورہوگئے اورسائنسی ترقی کے میدان میں پیچھے رہ گئے جبکہ قرآن میں اللہ تعالیٰ فرمارہاہے کہ”ہم نے زمین وآسمان کومسخر کردیا، اورنشانیاں ہیں علم والوں کے لئے“۔ جنہوں نے علم حاصل کیا،انہوں نے زمین وآسمان کومسخر کیا، خلاؤں میں قدم رکھا،زمینوں اورسمندروں میں معدنیات کودریافت کیا اور ہم مدرسوں میں صرف دینی تعلیم کے حصول میں لگے رہے۔ جنہوں نے جدید سائنسی علوم حاصل کرکے ترقی کی وہ آج دنیاپرحکمرانی کررہے ہیں اور ہم جہالت میں پڑے ہوئے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ دنیامیں باعزت طریقے سے رہنے کےلئے جدید علم کا حصول لازمی ہوتا ہے، بغیرعلم کے حصول کے باعزت زندگی حاصل کی ہی نہیں جاسکتی۔  بدقسمتی سے انڈیااورپاکستان میں لوگوں کو یہ سبق پڑھایاجاتا ہے کہ اگرکوئی فرد بیمار ہوجائے، درد میں مبتلا ہو اوردرد سے تڑپ رہا ہو اسے اسپتال لے جانے کے بجائے دم درود کرنے والے مولوی کے پاس لے جاؤ وہ کچھ پڑھ کر پھونکے گا یہی اس مریض کا علاج ہے۔ حضوراکرم ؐ فرمارہے ہیں کہ علم حاصل کرنا مرد وعورت دونوں پر فرض ہے۔ لیکن ہمارے ہاں لڑکیوں کے تعلیم پر پابندی لگائی گئی، مذہبی انتہا پسندوں نےلڑکیوں کے اسکولوں کوتباہ کیا۔جہالت کاعالم یہ ہے کہ کبھی لاؤڈ اسپیکروں پر اذان کو حرام قراردیا گیا، طالبان نے تصویر کھنچوانے کوحرام قراردیتے ہوئے ٹی وی، کیمرے توڑ کرکھمبوں سے لٹکائے، وی سی آر اورسی ڈیز کی دکانوں کوتباہ کیا، آج افغانستان میں طالبان خود روزانہ تصویریں بنواتے ہیں، ٹی وی پر بیٹھ کر بیانات دیتے ہیں، فلمیں بنواتے ہیں۔ یہ اس بات کاثبوت ہےکہ جدید علم اور سائنس ایک ایسی حقیقت ہے کہ اسے بالآخر تسلیم کرناپڑتا ہے۔ لہٰذا ہمیں علم کے حصول پر توجہ دینا چاہئے۔میری فکری نشستوں کامقصد بھی لوگوں کوحصول علم کی طرف راغب کرنا اورغوروفکر کی دعوت دیناہے۔  الطاف حسین ٹک ٹاک پر 500 ویں فکری نشست سے خطاب 22، نومبر2026ء
5
81
1
105
827
🔥🔥تہلکہ خیز بریکنگ نیوز! نئے صوبوں کی مخالفت کرایے کے لوگوں سے! سندھی نوجوان نے بھانڈا پھوڑ دیا سندھ میں گذشتہ روز صوبوں کی مخالفت میں ریلی کے دوران نوجوانوں کو پیسے دے کر بلایا گیا، ایک سندھی جوان سامنے آگیا، 2000 روپے دے کر صوبوں کے خلاف نعرے لگوائے گئے
127
247
57
440
17,844
ایم کیو ایم حالات اور واقعات کی وجہ سے وجود میں آئی، یہ اسٹیبلشمنٹ کا منصوبہ نہیں تھا۔ اور ایم کیو ایم اردو بولنے والے مہاجروں میں کوٹہ سسٹم اور دیگر شکایات کے ردعمل میں بنی، اور یہ بیانیہ کہ جنرل ضیاء الحق نے اسے بنایا، پروپیگنڈا ہے، اعجاز الحق. @HamidMirPAK
6
81
122
1,344
علم، شعور اور اس کی اہمیت : ( ایک فکری نشست ) صاحبانِ علم ودانش آج بھی اس سوال پر غوورفکرکرتے ہیں اورمیں بھی اپنی فکری نشستوں میں یہ سوال اٹھاتا چلا آیا ہوں کہ علم سے دانائی (Wisdom) آتی ہے یا  دانائی (Wisdom) سے علم آتاہے۔ یاعلم سے شعورآتا ہے یاشعورسے علم آتاہے۔یہ سوال غوروفکرکی دعوت دیتاہے اور یہ ایک ایساسوال ہے کہ اس کے صحیح جواب کے لئے محفل سجائی جائے توکئی مہینوں تک یہ بحث ہوتی رہے گی اوردونوں فکررکھنے والوں کے دلائل کے نتائج ایک جیسے ہوں گے اوردونوں ہی صحیح ہوں گے۔  انسان تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ زندگی کے مختلف تجربات اورمشاہدات سے بھی علم حاصل کرتاہے جو اس کو مزید غوروفکر کی طرف راغب کرتاہے، اور اس کے شعور میں بھی اضافہ کرتاہے۔غوروفکر کے عمل سے نئے نئے خیال جنم لیتے ہیں، اس طرح غوروفکر اورتجربات کی بدولت ہرشعبے میں نئی نئی چیزیں ایجاد ہوتی ہیں۔خواہ وہ میڈیکل سائنس ہو،کمپیوٹرسائنس ہو، انجینئرنگ ہو یا کوئی بھی شعبہ ہو۔ علم شعور کی سیڑھیوں پرقدم بہ قدم آگے بڑھتارہتا ہے۔ اقراء کے معنی ومفہوم: مولوی حضرات قرآن مجید میں لفظ ”اقراء“ کے معنی ”پڑھ“ بتاتے ہیں۔اورآیت مبارکہ کاترجمہ بتاتےہیں کہ  ”پڑھ اپنے رب کے نام سے جس نے تجھے خلق کیا“۔غورکیاجائے تو لفظ ”اقراء“ کے اصل معنی ہیں،  To leran, To find out, To dig out  یعنی کہ غور کرو، سوچو، تلاش کرو۔ علم اتنی اہمیت کاحامل ہے کہ دنیا کے ہر مذہب میں اس کادرس ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجیدکی مختلف آیات میں جگہ جگہ علم کے حصول کازکرکیاہے، اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی ہے۔ایک آیت میں فرمایا ہے کہ ”ہم نے تمہارے لئے زمین اور آسمان کو مسخر کردیا ہے، اس میں علم والوں کیلئے نشانیاں ہیں“۔   حضوراکرم  ﷺ کی کئی ا حادیث مبارکہ میں علم کاذکر ہے۔ ایک حدیث مبارکہ میں توحصول علم پرزوردیتے ہوئے فرمایا ہے کہ ”علم حاصل کرو خواہ تمہیں چین ہی کیوں نہ جانا پڑے“۔  حضوراکرم ؐ نے ایک موقع پر فرمایا کہ ”میں علم کاشہر ہوں اور علی اس کادروازہ ہیں“۔ یعنی واضح کردیا کہ میں تمہیں جو علم دے رہا ہوں اس دوران اگرمیں کہیں مصروف ہوں اور تمہیں علم سے متعلق کوئی چیز پوچھنی ہوتو حضرت علی کرم اللہ وجہ سے رجوع کرو۔ دنیا میں جتنےبھی بڑےبڑے عالم، فلاسفر، دانشور، ادیب،شاعر اور اہل علم گزرے ہیں سبھی نے علم کی اہمیت پر بات کی ہے۔ ان میں ایک نام سقراط کا ہے جن کا یونان سے تعلق تھا، سقراط فرماتے ہیں کہ دنیا میں ایک ہی بھلائی ہے اوروہ علم ہے جبکہ ایک ہی برائی ہے اور وہ جہالت ہے۔ اسی طرح سقراط کے شاگرد افلاطون نے علم کی اہمیت پرزور دیتے ہوئے کہاکہ علم وہ روشنی ہے جو انسان کو تاریکی سے نکال کر حقیقت تک لے جاتی ہے۔  افلاطون کے شاگرد ارسطو کہتے ہیں کہ تعلیم کی جڑیں بڑی کڑوی ہوتی ہیں مگر اس کےپھل بڑے میٹھے ہوتے ہیں یعنی علم حاصل کرنا ایک محنت طلب اور بہت تکلیف دہ عمل ہے،حصول علم کیلئے بڑی محنت کرنی پڑتی ہے لیکن جب کوئی فرد محنت کرکے علم کی بلندیوں پر پہنچ جاتا ہے تو علم کی بنیاد پر اسےاچھا مقام ملتا ہے اچھی نوکری ملتی ہے۔  عظیم فلسفی بقراط کا تعلق بھی یونان سےتھا اور کہتےہیں کہ رائے اورعلم دو الگ الگ چیزیں ہیں، علم یقین دیتا ہے اور دوسرا جہالت۔ عظیم سائنسداں آئن اسٹائن کہتے ہیں کہ تعلیم وہ ہے جو اسکول میں پڑھی ہوئی باتیں بھول جانےکے بعد باقی رہ جائے، اسی طرح ایک اور سائنسداں مادام کیوری جنہوں نے ریڈیو ایکٹیو ایلیمنٹ دریافت کیاتھا، وہ کہتی ہیں کہ زندگی میں کسی چیز سےڈرنے کی ضرورت نہیں بس اسے سمجھنے کی ضرورت ہے یعنی جب آپ یہ دیکھیں کہ بندوق بردار لوگ آپ کی گلی میں گھوم رہے ہیں اور آپ ڈر کے مارے اپنے گھروں سے نہیں نکل رہے ہیں تو غور کرنے کی ضرورت ہے کہ گلی میں ہتھیار بند افراد کیوں گھوم رہے ہیں،کس لئے گھوم رہے ہیں جب آپ وجہ جان جائیں گے تو آپ پر حقیقت آشکار ہوگی۔ مثال کے طورپر آپ جاننے کی کوشش کریں کہ پاکستان کے قیام کو 80 سال ہوچکے ہیں لیکن کیا پاکستان ایک دن کیلئے بھی آزاد، خودمختار اور جمہوری ملک بنا؟ گلیلو ماہر فلکیات تھے اور اٹلی سے تعلق رکھتے تھے، وہ کہتے ہیں کہ آپ کسی انسان کو کچھ سکھانہیں سکتے، آپ صرف اس کی مدد کرسکتے ہیں کہ وہ اسے اپنے اندر خود دریافت کرلے۔ علم کے بارے میں گرونانک کہتے ہیں کہ علم وہ روشنی ہے، وہ نور ہے جو انسان کے اندر کی تاریکی کو مٹاتا ہے۔ نیلسن مینڈیلا جنوبی افریقہ کے بہت بڑے انقلابی رہنما تھے وہ تعلیم کےبارے میں کہتے ہیں کہ تعلیم وہ سب سے طاقتور ہتھیار ہے جس سے آپ دنیا بدل سکتے ہیں۔ چین کے بڑے فلسفی کنفیوشس نے علم کے بارے میں عجیب وغریب بات کہی کہ جاننا یہ ہےکہ آپ کیاجانتے ہیں اور نہ جاننا یہ ہےکہ آپ کیانہیں جانتے اور یہی اصل علم ہے۔ 1/2 youtu.be/f2OARaeMPng?is=5KRP…
8
110
3
165
4,634
پیپلزپارٹی اپنے مفاد کیلئے سندھ کارڈ کھیل رہی ہے پاکستان میں صوبوں کے قیام کی سب سے زیادہ مخالفت پیپلز پارٹی کی جانب سے کی جارہی ہے، اس حوالے سے پیپلزپارٹی کی پالیسی دوہری ہے، پیپلز پارٹی پنجاب، بلوچستان اورخیبرپختونخوا میں صوبوں کی حامی ہے لیکن وہ سندھ میں صوبوں کے قیام کی بات پر کراچی اور سندھ کے دیگرشہروں میں اردو بولنے والوں، پنجابیوں، پشتونوں، بلوچوں اور دیگر قوموں کے عوام کاخون بہانے کی دھمکیاں دے رہی ہے۔اس حوالے سے سب سے زیادہ مہاجروں کو نشانہ بنارہی ہے اور دیگر قوموں کو بھی جو تین نسلوں سے سندھ میں رہتے آئے ہیں۔ پیپلزپارٹی مہاجروں کو جونشانہ بنارہی ہے اس کوسمجھنے کے لئے پیپلزپارٹی کے ماضی اور اسکی تاریخ کا جائزہ لینا چاہیے۔ پیپلزپارٹی کااٹھان ہی نفرت اورعصبیت کی بنیادپر ہوا ہے۔آج پیپلزپارٹی مہاجروں کے ساتھ جومتعصبانہ اقدامات کررہی ہے وہ پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹو کی مہاجردشمن پالیسیوں کاتسلسل ہے۔ اس پالیسی کے تحت پیپلزپارٹی ہمیشہ سے سندھ کے بعض نام نہادقوم پرست عناصر کوبھی استعمال کرتی ہے،انہیں سپورٹ کرتی ہے، یہی وجہ ہے کہ جب بھی پیپلزپارٹی کا احتساب کیاجاتاہے تووہ سندھ کارڈ کھیلتی ہے اور وفاق کوسندھ کی علیحدگی کےنام پر بلیک میل کرتی ہے۔پیپلزپارٹی جب سے وجود میں آئی ہے وہ ابتداء سے ہی اردوبولنے والوں کی مخالف رہی ہے۔ قابل غوربات یہ ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کو مہاجروں سے نفرت کیو ں ہوئی؟ اس کی وجہ یہ ہےکہ جن لوگوں نے بھی ہندوستان پر قبضہ جاری رکھنے کے لئے انگریزوں کا ساتھ دیا، انگریزوں نے انہیں انعام واکرام،جاگیریں اورمال و دولت عطاکی اورسر کےخطابات سے نوازا، خواہ وہ پنجاب کے ہوں، سندھ کے ہوں یا پختونخوا کے ہوں۔ انگریزوں کاساتھ دینے والے یہ لوگ ان حریت پسندوں کوکچلنے، مارنے اورختم کرنے میں انگریزوں کے ساتھ پیش پیش تھے جوہندوستان کی آزادی کی جدوجہد کررہے تھے۔ ذوالفقارعلی بھٹو کے والدشاہنواز بھٹو بھی انگریزوں کاساتھ دینے والے تھے اسی صلے میں انگریزوں نے انہیں انعام میں جاگیریں دینے کے ساتھ ساتھ ”سر“ کاخطاب بھی دیا تھا۔ مہاجر چونکہ انگریزوں سےآزادی کےلئےجدوجہد کررہے تھے اسی لئے ان کی بھی مخالفت کی جاتی تھی۔ یہی سوچ ذوالفقارعلی بھٹو میں آئی۔ شاہنوازبھٹوکے انگریزوں سے تعلقات تھے،لہٰذاذوالفقارعلی بھٹو نے بھی شاہنوازبھٹوکے تعلقات کو استعمال کرتے ہوئے انگریزفوج میں تیزی سے غیرمعمولی ترقی پانے والے جنرل ایوب خان سے قربت اختیار کی۔ چونکہ بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح فوج کی ملک کے سیاسی اورانتظامی معاملات میں مداخلت کے خلاف تھے، اسی لئے قائداعظم کو سازش کے ذریعے راستے سے ہٹادیاگیا، ان کے دست راست ملک کے پہلے وزیراعظم خان لیاقت علی خان کو راولپنڈی میں بھرے جلسے میں قتل کردیا گیا۔ جب جنرل ایوب خان نے 1958ء میں ملک میں مارشل لاء نافذ کیا تو ذوالفقارعلی بھٹو جنرل ایوب خان کی کابینہ میں شامل ہوئے اورجنرل ایوب خان کی مہاجردشمن پالیسیوں میں حصہ دار رہے۔ جنرل ایوب خان نے اقتدارمیں آتے ہی سول سروسز میں موجود مہاجرافسران کوایک آرڈر کے تحت برطرف کیاتوبھٹو نےاس اقدام میں جنرل ایوب خان کاساتھ دیا۔قائداعظم کی بہن محترمہ فاطمہ جناح نے جنرل ایوب خان کے اقدامات اور پالیسیوں کوتنقید کا نشانہ بنایا توجنرل ایوب خان نے انہیں انڈین ایجنٹ قرار دے دیا اورانہیں انتقام کانشانہ بناتے ہوئے راستے سے ہٹادیا۔جب جنرل ایوب خان نے 1964ء میں صدارتی انتخابات کرائے اور محترمہ فاطمہ جناح نے ڈکٹیٹرجنر ل ایوب خان کے خلاف الیکشن لڑاتوانہیں دھاندلی کے ذریعے ہرادیا گیا۔ مہاجروں نے الیکشن میں محترمہ فاطمہ جناح کاساتھ دیا تھا لہٰذا جنرل ایوب خان نے مہاجروں کواس کی سزادینے کے لئے صوبہ سرحد سے سادہ لوح پختونوں کولاکرکراچی میں جشن فتح کی آڑ میں مہاجروں کے علاقوں پرحملے کرائے،ان کاقتل کرایا،گھروں کوآگ لگائی گئی۔ مہاجرو ں کے اس قتل عام میں ذوالفقارعلی بھٹو پوری طرح جنرل ایوب خان کے ساتھ تھے۔ جب 1969ء میں جنرل ایوب خان نے عوامی احتجاج کے باعث استعفیٰ دیدیا اورجنرل یحییٰ خان نے مارشل لانافذ کیا توذوالفقارعلی بھٹوچیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر جنرل یحییٰ خان کے ساتھ ہوگئے۔ 1970ء میں جنرل یحییٰ خان نے ملک میں عام انتخابات کرائے جس میں سابقہ مشرقی پاکستان کی عوام کی نمائندگی کرنے والی عوامی لیگ نے بھاری اکثریت حاصل کی توذوالفقارعلی بھٹو نے جنرل یحییٰ خان اوردیگرجرنیلوں کی ایما پر اقتدارعوامی لیگ کے حوالے کرنے کی شدیدمخالفت کی اورملک میں دووزرائے اعظم کافارمولاپیش کرتے ہوئے ”اِ دھر ہم، اُدھر تم“ کانعرہ لگایا۔جب عوامی لیگ اور بنگالیوں کوکچلنے کےلئے مشرقی پاکستان میں فوجی آپریشن کیا گیا توذوالفقارعلی بھٹونے اس فوجی آپریشن کی کھل کر حمایت کی۔
15
173
3
309
12,290
2/2 16دسمبر 1971ء کو پاکستان دولخت ہوگیا اورجنرل یحییٰ خان نے استعفٰی دیتے ہوئے اقتدار ذوالفقارعلی بھٹوکے حوالے کردیاتوبھٹوچیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر بنے، بعد میں صدر اورپھر 14اگست 1973ء کوملک کے وزیراعظم منتخب ہوئے۔  ذوالفقارعلی بھٹونے جولائی 1972ء میں سندھ اسمبلی میں لسانی بل پیش کرایا، اس کی آڑ میں کراچی اور اندرون سندھ میں مہاجروں کاقتل عام کرایاگیا۔جس کی وجہ سے اندرون سندھ سے مہاجروں کو اپنا گھربار چھوڑ کرہجرت کرنی پڑی۔اسے لسانی فسادات کہاجاتاہے حالانکہ یہ لسانی فساد نہیں مہاجروں کا یکطرفہ قتل عام تھا۔ ذوالفقارعلی بھٹونے سندھ کو شہری اوردیہی میں تقسیم کرنے کے لئے شہری اوردیہی کوٹہ سسٹم نافذ کیاجس کے تحت کراچی حیدرآباد اوردیگرشہری علاقوں کے مہاجروں پر تعلیم اورملازمتوں کے دروازے بندکردیے گئے۔ اس طرح ذوالفقارعلی بھٹونے سندھ میں سندھی اورمہاجر تفریق اورتقسیم کی بنیاد ڈالی جوآج بھی قائم ہے۔جب یہ سب کچھ ظلم وستم ہوا، پیپلزپارٹی نے لسانیت و منافرت اور مہاجردشمن اقدامات کئے تو اس وقت ایم کیوایم نہیں تھی، یہ سب کچھ الطاف حسین نے نہیں کیا۔ جب بینظیربھٹو1988ء میں برسراقتدار آئیں توذوالفقارعلی بھٹو کی مہاجردشمن پالیسیاں جاری رہیں۔1989ء میں ایک بار پھراندرون سندھ مہاجرآبادیوں پر حملے کرائے گئے، مہاجروں کوقتل کیاگیا اورایک بارپھراندرون سندھ سے نقل مکانی ہوئی۔ بینظیربھٹوکی حکومت میں 26، 27 مئی 1990ء کو حیدرآباد کے پکاقلعہ میں پانی، بجلی بندکرکے آپریشن کے نام پر مہاجروں کاقتل کیاگیا، مہاجرخواتین سروں پر قرآن مجید اٹھاکر اس آپریشن کے خلاف پرامن احتجاج کرنے گھروں سے نکلیں توان پر بھی بیدریغ گولیاں چلائیں گئی اورانہیں بھی قتل کیاگیا۔ جن کی میتوں کودفنانے کے لئے قبرستان لیجانے کی اجازت نہیں دی گئی جس کی وجہ سے ان شہیدوں کوپکا قلعہ کے احاطے میں ہی دفنایاگیا۔اس وقت شہرمیں کرفیونافذ تھا، فوج موجود تھی لیکن مہاجروں کوبچانے کوئی نہیں آیا۔  ذوالفقارعلی بھٹو نےسندھ میں بعض قوم پرست گروہ بھی تشکیل دیے تھے جنہیں پیپلزپارٹی کی جانب سے درپردہ سپورٹ کیاجاتا تھا۔ 30 ستمبر 1988ء کو جدیدو خودکارہتھیاروں سے مسلح درجنوں افراد 10 گاڑیوں میں سوارہوکر قادرمگسی کی سربراہی میں حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں داخل ہوئے اور وحشیانہ فائرنگ کرکے ڈھائی سو سے 300 مہاجروں کوشہید اور سینکڑوں کو زخمی کردیا۔آدھے گھنٹے تک مہاجروں کا قتل عام ہوتارہا، پولیس،فوج انتظامیہ سب غائب تھی۔قادرمگسی اور دیگرحملہ آوروں کوشہریوں نے پہچان لیا تھا، قادرمگسی اور دیگرلوگ بعد میں گرفتاربھی ہوئے لیکن انہیں ضمانت پر چھوڑ دیا گیا اور بعدمیں بری کردیا گیا۔  آج بھی جبکہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اوردیگروفاقی وزرا نئے صوبے قائم کرنے اوراس کے لئے ریفرنڈم کرانے کی باتیں کررہے ہیں توپیپلزپارٹی کے چیئرمین اور ذوالفقارعلی بھٹوکے نواسے بلاول  زرداری نے کراچی، حیدرآباداورسندھ کے دیگر شہروں میں خون کی ندیاں بہانے کی دھمکیاں دی ہیں۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کچھ قوم پرست گروہوں سے جلسے جلوس اوراحتجاجی مظاہرے کروارہی ہے جن میں اسلحہ لہراکرمہاجروں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں اوراشتعال انگیز باتیں کی جارہی ہیں۔ان سے کراچی میں مظاہرے اورجلوس نکلوائے جارہے ہیں، میں اس صورتحال پر بہت دل گرفتہ ہوں۔ میں سوال کرتا ہوں کہ کیاصوبے بنانے اور سندھ کوتقسیم کرنے کامطالبہ الطاف حسین نے کیاہے؟ کیامہاجروں نے ملک میں نئے صوبے بنانےکامنصوبہ پیش کیا ہے؟ یہ تووزیرداخلہ محسن نقوی نے پیش کیاتھا، اگراحتجاج کرناہے اورمظاہرہ کرنا ہے تومحسن نقوی کے گھرپرکرو، مہاجروں کودھمکیاں کس لئے دی جارہی ہیں؟ میں فیلڈمارشل عاصم منیر اوروزیرداخلہ محسن نقوی سے اپیل کرتاہوں کہ وہ ان دھمکیوں اوراشتعال انگیزیوں کانوٹس لیں اورمہاجروں کے تحفظ کے لئے اقدامات کریں۔  الطاف حسین  ٹک ٹاک پر 499  ویں فکری نشست سے خطاب 21  نومبر  2026ء
3
94
1
131
1,751
محترم قائد جناب الطاف حسین بھائی! آج آپ کی 500ویں نشست کی تکمیل کے تاریخی موقع پر دل احترام، محبت اور شکرگزاری کے جذبات سے لبریز ہے۔ آپ کی رہنمائی نے ہمیں سوچنے، سمجھنے، صبر کرنے اور حوصلے کے ساتھ آگے بڑھنے کا درس دیا ہے۔ یہ پانچ سو نشستیں ایک یادگار سفر کی علامت ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو صحتِ کاملہ، درازیٔ عمر، سلامتی اور عزت عطا فرمائے، اور آپ کا سایہ ہمیشہ سلامت رکھے۔ آمین یا رب العالمین۔
2
2
73
آج، بروز اتوار، 22 نومبر 2026، قائدِ تحریک جناب الطاف حسین بھائی ٹک ٹاک لائیو پر اپنی 500 ویں فکری نشست سے خطاب کریں گے۔ پانچ سو فکری نشستوں کی تکمیل پر الطاف حسین بھائی اور اس فکری سفر کے تمام ساتھیوں کو دلی مبارک باد! اس تاریخی نشست میں شرکت کے لیے ٹک ٹاک پر @AltafHussain_90⁠ کی براہِ راست نشریات میں ضرور شامل ہوں- @AltafHussain_90 @AwazEhaq90 @OfficialMQM  @HassanNisar  @ImranKhanPTI @USAUrdu @CMShehbaz @NawazSharifMNS @OfficialDGISPR @BBhuttoZardari @MoulanaOfficial @NaeemRehmanEngr @BBCUrdu @voaurdu @dw_urdu @HamidMirPAK @AajKamranKhan @shazbkhanzdaGEO @Kashifabbasiary @asmashirazi @MazharAbbasGEO @WusatUllahKhan @Xadeejournalist @WaseemBadami @mujibshami1 @SaleemKhanSafi @meherbokhari @ShahzadIqbalGEO  @nadeemmalik @suhailswarraich @FrontlineKamran @NasimZehra @MalickViews @najamsethi  @realrazidada @SImranshafqat @ZarrarKhuhro  @OryaMaqboolJan @Aftab_Iqbal1  @husainhaqqani @arifanoor72 @AbsarAlamHaider @soldierspeaks  @MoeedNj @SSEHBAI1 @ImranRiazKhan @ARYSabirShakir @SHaiderRMehdi  @ShazadAkbar
2
34
2
54
285
حامد میر صاحب! ایم کیو ایم تو جنرل ضیا کے دور میں مسلسل ریاستی آپریشن کا شکار رہی، جنرل ضیا کے دور میں ہی بانی و قائد الطاف حسین کو تین مرتبہ گرفتار کیا گیا، سمری ملٹری کورٹ سے سزا ہوئی، قاتلانہ حملے ہوئے، حامد میر جس پیپلزپارٹی کے ترجمان بنے ہوئے ہیں اس پیپلزپارٹی کو جنرل ایوب خان نے بنایا اور جنرل یحییٰ خان نے گود لیا، جنرل ایوب خان کو ذوالفقار علی بھٹو ” ڈیڈی “ کہا کرتے تھے۔ جنرل ضیاءالحق نے اگر کسی جماعت کو بنایا ہے تو وہ مسلم لیگ ن ہے۔ حامد میر صحافت کریں، پیپلزپارٹی کے ترجمان بنکر ایم کیو ایم پر بہتان نہ لگائیں @HamidMirPAK
19
124
4
191
2,932
Fahad Syed retweeted
500 study circles completed! @AltafHussain_90's experience based knowledge library is ready to serve coming generations.
2
44
2
85
898
‼️ ایم کیو ایم کےبانی و قائدجناب الطاف حسین آج، بروز اتوار، 22 نومبر ٹک ٹاک پر اپنی 500 ویں فکری نشست سےخطاب کریں گے۔ صرف ایک پلیٹ فارم پر 500 فکری نشستوں کی تکمیل ایک اہم سنگ میل ہے اس پر الطاف بھائی کو دلی مبارک باد ۔ یہ سب آپ کے تعاون سے ممکن ہوا ۔ قائد تحریک الطاف حسین کا کارکنوں اور ٹک ٹاک اکاؤنٹ کے فالوورز اور سبسکرائبرز سے اظہار تشکر آج ٹک ٹاک اکاؤنٹ @AltafHussain_90⁠ پر اس تاریخی نشست میں ضرور شامل ہوں اور اس تاریخی موقع کا حصہ بنیں
11
74
3
146
1,968
Heartfelt congratulations to Altaf Hussain bhai on achieving the milestone of 500 sessions on TikTok. Your dedicated engagement and discussions have created a significant platform for connecting with the nation. Wishing you continued success. @AltafHussain_90 @AwazEHaq90
🤖 Made with AI
18
25
279
Fahad Syed retweeted
PPP's history is based on terrorism
51
74
903
*شاونسٹ اینکر پرسنز اور کالم نگاروں کو ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا کا جواب* ‼️‼️‼️‼️‼️‼️‼️ *ہر معاملے میں الطاف حسین بھائی کا نام تمہارے ذہنوں پر کیوں چھایا رہتا ہے* vm.tiktok.com/ZN8mNvch4/
17
1
34
196
بلاول زرداری حکومت، ریاست، ملٹری اسٹیبلشمنٹ اور سیکوریٹی ایجنسیوں کو بلیک میل کرنے کی کوشش کررہے ہیں مقتدر حلقوں کو کراچی پریس کلب پر بلاول زرداری کی نفرت انگیز ، اشتعال انگیز اور دھمکی آمیز تقریر کا نوٹس لینا چاہئے مہاجرو!! حق دفاع کیلئےاسلحے کے لائسنس بناؤ جئے الطاف بھائی
4
96
2
143
1,680
Fahad Syed retweeted
Politics of the fuedal lords.
1
53
1
86
914
#LiftBanOnAltafHussain #انقلاب_الطاف_زندہ_باد ایم کیوایم کے بانی و قائد جناب الطاف حسین بھائی کا بروز جمعہ 20 نومبر 2026 کو ہونے والی 498ویں فکری نشت سےخطاب @AltafHussain_90 @OfficialMQM 👇👇👇
21
1
38
407