تیرے انتظار میں اس طرح ، میرا عہدِ شوق گزر گیا
سرِ شام جیسے بساطِ دِل ، کوئی خستہ حال سمیٹ لے
#رام_ریاض
کاشف حسین دل کے سبھی زخم سی لیے
اِک بے دلی کا زخم ہے جو سِل نہیں رہا
#کاشف_حسین_غائر
وہ جو ترک ربط کا عہد تھا ، کہیں ٹوٹنے تو نہیں لگا
تیرے دل کے درد کو دیکھ کر، میرے دل میں درد ہے کس لیے
#عدیم_ہاشمی
ہاتھ پکڑنے والے اکثر ہاتھ دکھا بھی جاتے ہیں
اس نے میرا ہاتھ پکڑ کر پہلے دن سمجھایا تھا
#ممتاز_گورمانی
شعر و سخن retweeted
مگر یہ راز فقط تتلیاں سمجھتی ہیں
چمکتے رنگ بھی جینا محال کرتے ہیں
~ نعمان شوق
मगर ये राज़ फ़क़त तितलियाँ समझती हैं
चमकते रंग भी जीना मुहाल करते हैं !!
~नोमान शौक़
@NomaanShauq
#Chamak #Shair
شعر و سخن retweeted
اگر مومن خان مومن نے یہ شعر نہ لکھاہوتا
تم مرے پاس ہوتے ہو گویا
جب کوئی دوسرا نہیں ہوتا
تو اس کیفیت کو بیان کرنے کے لیے ہمیں نجانے کتنی سطریں سیاہ کرنی پرتی پھر بھی اتنی خوبصورتی سے نہ کہہ پاتے
شعر و سخن retweeted
مگر یہ ربط ہے کیسا یہ کیا تعلق ہے
کہ جب بھی ہار کے اٹھا جہاں کی محفل سے
امنگ ہنس کے کلیجے پہ چوٹ کھانے کی
ہجوم دشنہ و خنجر میں مسکرانے کی
امنگ داؤ پہ جان حزیں لگانے کی
نہ جانے کیوں مرے دل میں خیال آیا ہے
کہ جا کے تجھ سے شکایت کروں زمانے کی
شعر و سخن retweeted
بیٹھ جائیں گے مسافر صُورتِ گردِ سَفر
راستے لیکن ابد تک بھاگتے رہ جائیں گے
سید مبارک شاہ
#قافلہ_ادب
شعر و سخن retweeted
وہ جھوٹ بول رہا تھا بڑے سلیقے سے
میں اعتبار نہ کرتا تو اور کیا کرتا
— وسیم بریلوی
شعر و سخن retweeted
ہمیں عزیز ہیں ان بستیوں کی دیواریں
کہ جن کے سائے بھی دیوار بنتے جاتے تھے
کشور ناہید
شعر و سخن retweeted
جزا سزا دے وہم نے کجھ وی کرن نہ دتا
زندہ رہن دے سہم نے چج نال مرن نہ دتا
طارق عزیز
ترے ہونے نہ ہونے پر کبھی پھر سوچ لوں گا
ابھی تو میں پریشاں ہوں خود اپنی ہی کمی سے
#عرفان_ستار













