Izzy retweeted
عجیب سا دُکھ ہے، عجب سی اداسی ہے
ہر زخم ہرا ہے، ہر سانس پیاسی ہے
یاس کے سائے ہیں، امید بھی روٹھی ہے
اپنوں کی محبت بھی لگتا ہے جھوٹی ہے
جنہیں دل میں بسایا تھا، وہی دل توڑ رہے ہیں
جو ہم سفر تھے اپنے، وہ رستے موڑ رہے ہیں
ہر روز غم بڑھتا ہے، ہر آس بکھرتی ہے
اک عمر کی چاہت بھی لمحوں میں مرتی ہے
نہ شکوہ کسی سے ہے، نہ کوئی گلہ باقی
بس درد سلامت ہے، نہ کوئی دعا باقی
ہم ہنس بھی دیں تو آنکھوں میں نمی رہتی ہے
کچھ زخم نہیں بھرتے، بس زندگی رہتی ہے۔
Izzy retweeted
کبھی جب میں نہیں ہوں گا
تمہیں سب یاد آئے گا
وہ میری بے کراں چاہت
تمہارے نام کی عادت
وہ میرے عشق کی شدت
وصال و ہجر کی لذت
تمہاری ہر ادا کو شاعری کا رنگ دے دینا
خود اپنی خواہشوں کو بے بسی کا رنگ دے دینا
😭😭😭😭
#Ansaar
Izzy retweeted
ستر سال سے زائد عمر کی تینوں بہنیں بغیر کسی جرم کے جیل میں ہیں اور ان کے ساتھ انتہائی غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے۔
عمران خان کے بیٹوں کا ماریو نوفل کے ساتھ انٹرویو
Izzy retweeted
مری نیند مُونسِ خواب کر،
مری رت جگوں کا حساب کر
مرے نام فصلِ گلاب کر
کبھی ایسا مجھ کو بھی پیار کر
شبِ غم اندھیری ہے کس قدر
کروں کیسے صبح کا میں سفر
مرے چاند!! آ، مری لے خبر
مجھے روشنی کا حصار دے
#Ansaar
Izzy retweeted
قاسم اور سلیمان کی آواز بنیں 🚨
ہمارے والد کو جیل میں غیر منصفانہ اور غیر انسانی حالات میں قید رکھا گیا ہے۔
ہم مطالبہ کر رہے ہیں کہ انہیں فوری طور پر اپنے وکلاء خاندان اور ڈاکٹرز سے ملاقات کی اجازت دی جائے
Izzy retweeted
پھول تھے رنگ تھے لمحوں کی صباحت ہم تھے
ایسے زندہ تھے کہ جینے کی علامت ہم تھے
رتجگوں میں تری یاد آئی تو احساس ہوا
تیری راتوں کا سکوں نیند کی راحت ہم تھے
اب تو خود اپنی ضرورت بھی نہیں ہے ہم کو
وہ بھی دن تھے کہ کبھی تیری ضرورت ہم تھے
#Ansaar
Izzy retweeted
جب انسان نے پہلی بار پرندوں کو ڈرانے کے لئے پتلا بنایا تھا تو وہ جان گیا تھا کہ وہم حقیقت سے زیادہ خوف پیداا کرتا ہے۔۔!!
Izzy retweeted
دنیا کا ہر انسان درد کا تجربہ رکھتا ہے مگر پھر بھی کسی کے درد کو محسوس نہیں کرتا…..
اِسی کو اِنسان کہتےہیں۔
Izzy retweeted
“ہم امید کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر جلد عملدرآمد ہو گا۔۔”
- @SohailAfridiISF
#FreeImranKhan
Izzy retweeted
ریحانہ ڈار کی سیٹ پر ناجائز قابض خواجہ ڈیل میکر یہ ہوتی ہے ڈیل
تحریکِ انصاف کی اپنے قائد کے لیے این آر او حاصل کرنے کی خواہش اب نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ آج پی ٹی آئی کے بے شمار ’’بانیوں‘‘ میں سے ایک بانی کو معزز عدلیہ کی جانب سے غیر معمولی ریلیف ملا، اور جس انداز میں پوری جماعت نے اس فیصلے پر جشن منایا، وہ اس کی اس شدید خواہش کی عکاسی کرتا ہے کہ کسی طرح انکے نا اہل شدہ قائد کو جیل سے نکالا جائے۔ یہ وہی شخص ہے جو ماضی میں دوسرے سیاست دانوں کو جیلوں میں ڈالنے اور ان کے لیے جیل کی زندگی مزید سخت بنانے کے مطالبات کیا کرتا تھا۔ ستم ظریفی کا شاید اس سے بڑا یوٹرن ممکن نہیں کہ جس شخص کو ایک ناقابلِ شکست اور خود ساختہ ’’مردِ آہن‘‘ کے طور پر پیش کیا گیا، آج اسی کی پوری جماعت اسے جیل سے ہسپتال منتقل کرانے کے لیے فریاد کرتی نظر آ رہی ہے۔ ہسپتالوں میں علاج تو پہلے بھی ہوتا رہا ہے اور اب بھی مجھے نیازی صاحب کو فوری، مؤثر اور مکمل طبی سہولت فراہم کرنے پر کوئی اعتراض نہیں، لیکن عدالتی فیصلے پر خوشیاں منانے سے پہلے پی ٹی آئی کو اپنے بیانیے کے ان واضح تضادات کا جواب ضرور دینا چاہیے۔
یہ قدرت کا انتقام ھے۔ تکبر کے ھمالیہ پہاڑ سے آج مارگلہ کی پہاڑیاں بھی بلند ھیں۔
خلوص سے دعا ھے اللہ عمران خان کو تمام بیماریوں سے شفا بخشے آمین
Izzy retweeted
سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل میں:
عمران خان کو فی الفور شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے۔۔!!
#FreeImranKhan
Izzy retweeted
ملے تو اُس سے کہوں میرے خان کیسے ہو
وہ مسکرا کے کہے میری جان کیسے ہو
کہاں بٹھاؤں، سنا ہے کہ آ رہا ہے وہ
یہ میرے دل کی زمیں آسمان کیسے ہو
نعیم ضرار
وہ عشق بڑا کمال ہوتا ہے،
جس میں دونوں جانتے ہوں
کہ ہم کبھی ایک نہیں ہو سکتے...
پھر بھی انتظار رہتا ہے،
پھر بھی فکر رہتی ہے،
پھر بھی محبت کم نہیں ہوتی...
وہ شخص دل میں رہتا ہے،
سکون ہوتا ہے۔۔
مگر قسمت میں نہی ہوتا..
کچھ رشتے ملتے نہیں، صرف محسوس ہوتے ہیں..۔!!
🤍♥️
#الفاظ























